21 اکتوبر، 2026، 8:41 PM

عزیزی کی غاصب صیہونیوں کو وارننگ: ذرا سی غلطی کی تو تمہارے شر کا خاتمہ کریں گے

عزیزی کی غاصب صیہونیوں کو وارننگ: ذرا سی غلطی کی تو تمہارے شر کا خاتمہ کریں گے

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے غاصب صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران، غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے معمولی سی بھی اسٹراٹیجک غلطی کے جواب میں اس حکومت کے شر سے خطے کو ہمیشہ کے لیے نجات دلانے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں غاصب صیہونیوں سے خطاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمہارے انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں، ہمیں تمہاری دشمنی کے بارے میں کوئی شک نہیں۔ ہم تمہاری جانب سے معمولی سی بھی اسٹراٹیجک غلطی کے جواب میں ایک بار اور ہمیشہ کے لیے خطے کو تمہارے شر سے نجات دلانے کے لیے تیار ہیں۔

عزیزی کی غاصب صیہونیوں کو وارننگ: ذرا سی غلطی کی تو تمہارے شر کا خاتمہ کریں گے

News ID 1942273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha